اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گورننس کی بہتری کیلئے ماہرین کے رائے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے: وزیر اعظم

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گورننس کی بہتری کیلئے ماہرین کے رائے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

وزیرِ اعظم کے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، اسلام آباد میں محمد شہباز شریف سے گورننس کی بہتری کیلئے نئے تعینات شدہ ماہرین نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گورننس کی بہتری کیلئے ماہرین کی تعیناتی سے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آئے گی، عوامی مفاد کے اہم فیصلوں کی ماہرین کی رائے اور تنقیدی جائزے کے بعد منظوری سے دور رس مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی قابل مسرت امر ہے کہ ہم باصلاحیت اور اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے لوگوں کی خدمات سے مستفید ہوں گے، آپ سب پر ملکی امور کی فیصلہ سازی میں ماہرانہ رائے اور تعمیری سوچ شامل کرنے کی اہم ذمہ داری ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پر امید ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے، حکومت ملک کے ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن، خودکار نظام اور فیصلہ سازی میں بہتری ہی جدید دور میں ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔

دوسری جانب دوران بریفنگ حکام  نے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ ماہرین اپنے شعبہ جات میں حکومت کو ماہرانہ اور تنقیدی رائے اور جائزہ دیں گے، جس سے مختلف سیکٹرز میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی، ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئے تعینات شدہ افسران کے تعارف کے ساتھ ساتھ ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے