اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہو گئے، مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، تحریک انصاف کے وفد نے سپیکر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز سپیکر ایاز صادق نے دی جسے تحریک انصاف اور حکومت دونوں  نے تسلیم کر لیا، مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے، مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناؤ میں کمی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق فریقین جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے حکومت کے ساتھ رابطہ کیا، حکومت نے ملک میں مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کر لی۔

حکومتی موقف تھا کہ ہماری طرف سے ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کی گئی ہے، سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہوتا ہے، انتشار نہیں، حکومت سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف نے کمیٹی تشکیل دے دی، 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بانی جماعت کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے