شہرکی خبریں
وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نواز شریف پرانے ساتھیوں کو وزیر بنانے کے خواہاں
11 Dec 2024
11 Dec 2024
(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کابینہ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کئے جانے کا امکان ہیں، صدر ن لیگ نواز شریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں دس مزید ارکان شامل کئے جائیں گے، سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بیرسٹر عقیل، حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب کو بھی وزیر بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لیگی قیادت کی جانب سے دو خواتین کو کابینہ میں لانے پر بھی مشاورت جاری ہے۔