(لاہور نیوز) معروف برانڈ کی ایکسپائر اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے واپڈا ٹاؤن میں معروف سپر سٹور پر چھاپہ مار کر 1 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد کر دیا، 230کلو معروف برانڈز کی مختلف اشیاء تلف بھی کر دیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق سٹور سے برانڈز کی ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، ایکسپائر اشیاء برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دی گئیں، زائد المیعاد اشیاء فروخت کے لئے ریکس میں موجود تھیں، لازم ریکارڈ بھی عدم دستیاب پایا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا تلف کردہ اشیاء میں سویاں، مصالحہ جات، جوس، فروٹ کوکٹیل، چاکلیٹس، چیز اور کریم شامل تھیں، ہر سپر سٹور میں ایکسپائر اشیاء کے لئے الگ سیکشن ہونا چاہئے، ایکسپائر اشیاء کی خرید و فروخت سنگین جرم ہے، سخت کارروائی کی جائے گی، فوڈ بزنس آپریٹر قوانین کے مطابق کاروبار کریں تو عوام دوست پالیسی اپنائی جائے گی۔