اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسلامی بینکاری عالمی سطح پر 3.7 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گئی: گورنر سٹیٹ بینک

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اسلامی بینکاری عالمی سطح پر 3.7 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اسلامی بینکاری کے ساتھ مقامی اسلامی مالیاتی صنعت کو بھی ترقی دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری عالمی سطح پر 3.7 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، سٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری کی تیز رفتار ترقی کے لئے اعلیٰ اختیاری کمیٹی قائم ہے، سٹیرنگ کمیٹی میں حکومت، سٹیٹ بینک ایس ایس سی پی اور مالیات ادارے شامل ہیں، اگر شرعی اصولوں پر مکمل عمل نہ ہوا تو اس سے نقصان ہو گا۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کے بانڈز کو اسلامی پر منتقل کرنے پر مشکلات کا سامنا ہے، شریعہ ماہرین کو اس کا حل نکالنا ہو گا، اگر اس مسئلے کا حل نہ نکلا تو اسلامی بینکاری کی ترقی کی رفتار میں کمی ہو گی، اسلامی بینکاری میں انٹر بینک مارکیٹ بنانا ہو گی۔

گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی اور ہنرمند افراد قوت کی تیاری اہم ہے، اسلامی بینکوں کے اہلکاروں کی اسلامی مالیاتی مصنوعات کے حوالے مکمل آگاہی دینا ہو گی، مقامی اسلامی بینکاری صنعت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ریگولیٹر، اکادمیہ اور بینکاری کو مل کر حل کرنا ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے