اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی نے صوبائیت کا نیا کارڈ کھیلنا شروع کر دیا: خواجہ آصف

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کہ پی ٹی آئی نے صوبائیت کا نیا کارڈ کھیلنا شروع کر دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ نے 278 افراد کا دعویٰ کیا تھا، ایوان میں بیٹھے پی ٹی آئی کے لوگ مختلف تعداد بتاتے رہے ہیں، جن 12 افراد کا ذکر کیا ان کے ابھی تک ان کے شناختی کارڈ، قبریں، ورثا کوئی سامنے نہیں آیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے گارڈز نے پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کی ہوائی باتیں کرنا قوم کے اجتماعی شعور کی توہین ہے، پی ٹی آئی کے اندر اس وقت شدید اختلافات ہیں، ہر بندہ علیحدہ علیحدہ بیانات دیتا ہے، عمر ایوب کی تقریر سے میں نے اخذ کیا ہے کہ جب یہ براستہ مونال بھاگے ہیں تو بشریٰ بی بی ان کے ساتھ تھی، وہ ان ریکارڈ کہہ رہی ہیں کہ مجھے چھوڑ کر سارے لوگ بھاگ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور بھگوڑے ہیں، وہ اسلام آباد سے بھاگ گئے، یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ علی امین گنڈاپور جب بھاگے تو ان کے ورکرز  نے ان پر ڈنڈے مارے، ان کی گاڑی کو توڑنے کی کوشش کی جب وہ بھاگ رہے تھے تو ان کے گارڈز نے اپنے ورکرز کے اوپر فائرنگ کی۔

وزیر دفاع  نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبائیت کا نیا کارڈ کھیلنا شروع کر دیا ہے، ایک شخص ہمارے یہاں حکمران تھا جس کا نام ایوب خان تھا، بنگلہ دیش بننے کی ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے، آج ان کے رشتہ دار یہاں پر صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس ملک کے اوپر تمام لوگوں کا برابر حق ہے، اگر ان کے کہنے پر کسی اور صوبے سے ایک بندہ بھی نہ آئے تو اس میں لوگوں کا کیا قصور ہے؟

انہوں  نے مزید کہا پاراچنار میں قتل عام کے وقت یہ خیال نہیں آتا کہ وہ بھی پشتون ہیں، وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ صوبے میں امن قائم کریں، ان کو چھوڑ کر وہ وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کے لیے آئے، عمران خان نے سنگجانی کے مقام پر جلسے کی حامی بھری، بشریٰ بی بی نے انکار کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے