اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا میں مودی اور نیتن یاہو کی دہشتگردی پھیل رہی ہے: مشعال ملک

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں مودی اور نیتن یاہو کی دہشتگردی پھیل رہی ہے۔

انسانی حقوق کےعالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، اساتذہ کا قوم کی تعمیروترقی میں کلیدی کردار ہوتا ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پابند سلاسل کشمیری قیدیوں سے نارواسلوک کیا جا رہا ہے، یاسین ملک کو ٹارچر سیل میں رکھا گیا ہے، کشمیر میں قابض بھارتی افواج کشمیری شہدا کے جسد خاکی کی بے حرمتی میں ملوث ہے۔

چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کاکہنا تھا کہ کشمیر کی کوئی فوٹیجز سامنے نہیں آرہیں، ہمیں فلسطین کی طرح کشمیریوں کا کیس بھی عالمی عدالت میں  لے کر جانا چاہیے، کشمیریوں کے خلاف نسل کشی کا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا، کھلے عام قتل عام کا جشن بھارت میں منایا جا رہا ہے اور کشمیریوں ، فلسطینیوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کرائے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے