(لاہور نیوز) سابق وفاقی و زیر وسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید مہرہ تھا، عمران خان نے استعمال کیا۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور ان کے حواری بانی کی جان لینے پر تلے ہوئے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت تاریخی دن ہے، فیض حمید چارج شیٹ ہو گئے، باقی گناہوں کی تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو استعمال کیا، فیض حمید تو ایک مہرہ تھا، علی امین گنڈا پور کی بدمعاشی نہیں چلے گی، اب پاکستان کے لیے بہتری ہو گی، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی کورٹ میں ٹرائل میرے لیے سرپرائز نہیں ہو گا، یہ نہیں ہو سکتا عمران خان کا ٹرائل اور جگہ اور فیض حمید کا کسی اور مقام پر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کو بچانے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی، یہ سمجھتے تھے فیض حمید بچ جائے گا تو بانی بچ جائے گا۔