اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن سکیم میں لانے کا مطالبہ

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(مدثر علی رانا) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن سکیم میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں شامل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی تجویز پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، میٹنگ میں وزیراعظم کو 55 سال کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے پر مثبت جواب نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی حد مقرر کی جائے اور اس کا اطلاق صرف سول ملازمین پر ہو گا، ریٹائرمنٹ کیلئے 55 سال کی عمر کا تعین کیا جاتا ہے تو اس وقت متعدد بیوروکریٹس ریٹائر ہو سکتے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی ریٹائرمنٹ کیلئے 55 سال کی عمر کا تعین کرنے کی خواہشمند نہیں ہے، ایک دہائی سے زائد فریز فیڈرل سیکرٹریٹ الاؤنس کو بحال کرنے کی تجاویز بھی زیرغور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے