10 Dec 2024
(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
مرغی کا گوشت 14 روپے سستا ہو کر 439 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر کے دام میں بھی 10 روپے کمی ہو گئی، فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے، ایک روپیہ اضافے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 352 روپے ہو گئی، ہول سیل میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 440 روپے کی فروخت کی جا رہی ہے۔
ادھر مہنگائی نے عوام کا پیچھا نہ چھوڑا، سرکاری نرخ نامے میں 3 سبزیوں اور 3 پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مارکیٹ میں پیاز 180 ، ٹماٹر 140 ، لہسن 760 ، ادرک 550 ، سبز مرچ 150 ، ٹینڈے 120 ، آلو 120 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 ، درجہ دوم 120 روپے فی درجن بیچا جا رہا ہے، سیب کالا کولو 320 اور امرود 160 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔