(ویب ڈیسک)ماہرین نے جاری کردہ تحقیق میں کالی چائے پینے سے حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ کالی چائے دل کی صحت کے لیے بہترین ہے،اس میں Theaflavins ہوتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس میں flavonoids بھی ہوتے ہیں، وہی اینٹی آکسیڈنٹ جو ڈارک چاکلیٹ اور گری دار میوے میں پائے جاتے ہیں جو دل کی بیماری کا خطرہ 8 فیصد تک کم کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ تک خون لے جانے والی نالیوں میں رکاوٹ ہو، یہ عالمی سطح پر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے لیکن کالی چائے پینا آپ کے فالج کے خطرے کو کم کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔اسی طرح چائے کی دیگر اقسام کے برعکس کالی چائے میں زیادہ کیفین ہوتی ہے جو کافی میں نصف مقدار کے برابر ہے۔ اس میں ایک امینو ایسڈ بھی ہوتا ہے جسے L-theanine کہتے ہیں۔ یہ ہوشیاری اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔