اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بگ بیش لیگ: میلبرن سٹارز کا پاکستان سٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(ویب ڈیسک) میلبرن سٹارز نے بگ بیش لیگ میں ایک بار پھر سے پاکستان سٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

14 دسمبر سے شروع ہونے والی بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کے پہلے چار ہوم میچز میں فینز پاکستان بے میں بیٹھ سکیں گے، پاکستانی کرکٹ فینز کے لئے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں خصوصی سٹینڈ ہو گا۔

پاکستان کے سپنر اسامہ میر اس ایڈیشن میں میلبرن سٹارز کے سکواڈ کا حصہ ہیں، اس سے قبل حارث رؤف میلبرن سٹارز کا حصہ تھے۔

میلبرن سٹارز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی کھلاڑیوں کے فینز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے، ہم پاکستانی فینز کو اپنی سپورٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ سے پرعزم رہے ہیں۔

میلبرن سٹارز کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ شامل ہیں، میلبرن سٹارز کے پہلے چار ہوم میچز 18 دسمبر، 4، 9 اور 19 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے