06 Dec 2024
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، یونیورسٹی انتظامیہ نے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے عینی شاہدین اور فوٹیجز کی مدد سے 11 افراد کی شناخت کی، نامزد کارکنان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کو خط بھی بھیج دیا گیا۔
یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر میں پی سی ڈھابے کے ذکر پر تفتیش ہونا باقی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ بغیر کسی دباؤ میں آئے بلا امتیاز واقعے میں ملوث طلبا کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ترجمان کے مطابق انتظامیہ یونیورسٹی کا پُرامن ماحول ہر صورت یقینی بنائے گی، کیمپس میں غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔