اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سبزی خور افراد زیادہ الٹرا پراسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں،ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہناہے کہ سبزی خور افراد گوشت خور افراد سے زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگرچہ سبزی خوروں کی غذائیں تازہ پھل اور سبزیوں سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن یہ افراد چاکلیٹ،تیار کھانے، فروزن پیزا اور سوڈا کی شکل میں بڑی مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کی ٹیم نے تقریباً دو لاکھ شہریوں کا سروے کیا اور ان کی روزانہ اوسطاً الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کے ساتھ ان کی معمول کی غذا کے متعلق جاننے کی کوشش کی۔مطالعے میں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں تمام شرکاء کی غذاؤں کا پانچواں حصہ تھیں لیکن سبزی خور افراد ان غذاؤں پر زیادہ انحصار کرتے پائے گئے۔

مجموعی طور پر محققین کو معلوم ہوا کہ سبزی خور افراد گوشت کھانے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج میں سبزی خوروں میں الٹرا پروسیسڈ غذا پودوں سے بنے دودھ اور متبادل گوشت کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا، جو کہ تشویش ناک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے