اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہیں، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، ہم  نے اب معاشی بنیادوں کے استحکام کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے بعد پالیسی ریٹ میں کمی کی گئی، پالیسی ریٹ میں کمی سے صنعت ترقی کرے گی، ہاؤسنگ کے شعبے کا معیشت میں اہم کردار رہا ہے، حکومت نجی شعبے کو پالیسی گائیڈ لائن دے گی، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہیں، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کم لاگت کے گھروں کی تعمیر اہم ہے، گھروں کی تعمیر کیلئے شرح سود میں کمی اہم کردار ادا کرے گی، سستے گھروں کی تعمیر میں مائیکروفنانس بینکوں کا اہم کردار ہو گا، اب حکومت مقامی سطح پر قرضے نہیں  لے گی، حکومت نجی شعبے کی ہر سطح پر سپورٹ کیلئے تیار ہے، حکومت اب ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارٹگیج فنانسنگ کے حوالے سے سٹیٹ بینک سے بات چیت ہو گی، سب اچھے کی خبر اس وقت تک نہیں ہے جب تک ہم لوگوں کو اعتماد میں نہ لیں، بینکنگ انڈسٹری زیادہ پیسہ خرچ کرتی ہے اس کا پتہ چلنا چاہئے، حکومت کا کام پالیسی کا تسلسل اور درست ماحول فراہم کرنا ہے، حکومت ہر جگہ اپنا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے