04 Dec 2024
(لاہور نیوز) رواں سال بجلی کے نقصانات میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نقصانات مجموعی طور پر 270 ارب روپے سے زائد پر پہنچ گئے، رواں سال بلوں کی عدم وصولیوں میں 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا، بلوں کی عدم ریکوریاں 310 ارب روپے سے زائد پر پہنچ گئیں، بجلی کے نقصانات کی شرح 18 فیصد پر پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال میں نقصانات کی شرح 16 فیصد تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا کی جانب سے 11 فیصد نقصانات کی اجازت ہے، رواں مالی سال میں بجلی کی ریکوری 93 فیصد پر آئی ہے، مالی سال 2023-24 کے دوران ریکوری کی شرح 94 فیصد تھی، گزشتہ مالی سال میں عدم ریکوریوں سے 274 ارب کا نقصان ہوا تھا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ نیپرا کی جانب سے ریکوریوں کا ٹارگٹ 100 فیصد ہے، پاور جنریشن کاسٹ میں اضافہ ہونے سے بھی رقم کی اس حجم میں اضافہ ہوا ہے۔