04 Dec 2024
(لاہور نیوز) فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر گوشت مزید 14 روپے سستا ہو کر 432 روپے کلو ہو گیا، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی ہو گئی۔
زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 284 روپے، پرچون ریٹ 298 روپے کلو مقرر ہے، فارمی انڈے 350 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔