04 Dec 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو کہیں ریلیف نہ ملا۔
سرکاری نرخ نامے میں 4 سبزیوں اور 2 پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مارکیٹ میں پیاز 180، ٹماٹر 150 ، لہسن 780 ، ادرک 520 اور ٹینڈے 120 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 150 ، درجہ دوم 120 روپے درجن میں فروخت کیا جا رہا ہے، سیب کالا کولو 320 ، امرود 150 ، انار بدانہ 800 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔