اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دھرنے پاکستان کی معیشت کے لیے زہر ہیں: احسن اقبال

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے کہ دھرنےپاکستان کی معیشت کےلیےزہرہیں۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 24نومبرکواسلام آباد میں دھرنےکی کال دی گئی، جس دن کال دی سٹاک مارکیٹ چار ہزارپوائنٹس گر گئی، جس دن وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگے سٹاک مارکیٹ اوپر گئی۔انہوں نے کہا کہ جب دھرنا ناکام ہوا تب معیشت اوپرکی طرف گئی، دھرنےپاکستان کی معیشت کے لیے زہر ہیں، پاکستان کو امن و استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ گزشتہ77سالوں میں پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں رہا، حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا، جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں، 2018میں ایک اناڑی، ضدی شخص کومسلط کیا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم نےاقتدار سنبھالا توملک تقریبا دیوالیہ ہوچکا تھا، حکومتی اقدامات کی وجہ سےآج مہنگائی کم ہو رہی ہے، مہنگائی38فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی، آج مہنگائی کی شرح ساڑھے چھ فیصد پرآگئی ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے