اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ٹریفک کا شور ذہنی تناو اور بے چینی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے،ماہرین نے اہم بات بتا دی

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین کی تحقیق میں معلوم ہوا ہےکہ ٹریفک کا شور قدرتی آوازوں کے مثبت اثرات کو نقصان پہنچا کر لوگوں کے ذہنی تناؤ اور بے چینی میں اضافہ کر سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چڑیوں کی چہچہاہٹ اور دیگر قدرتی آوازیں بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور سانس میں تیزی کو قابو کر سکتی ہیں۔ محققین نے اپنے مطالعے میں لوگوں کو قدرت سے آنے والی آوازیں اور ٹریفک کے شور کے تین منٹ طویل ٹیپ سنانے سے پہلے اور بعد میں ان کے فوائد، نقصانات اور لوگوں کے مزاج پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔

محققین نے ایک بیان میں کہا کہ مطالعہ بتاتا ہے کہ قدرتی آوازیں ذہنی تناؤ اور بے چینی کو کم کر سکتی ہیں اور انسانوں کے سبب پیدا ہونے والی آوازیں جیسے کہ ٹریفک کا شور، ان آوازوں کے ممکنہ مثبت اثرات کو ختم کر سکتی ہیں۔ اس لیے شہروں میں ٹریفک کو کم کرنا لوگوں کے مثبت اثرات کے تجربے کے لیے ضروری ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی جب شرکاء کو قدرتی آوازیں سنائی گئیں تب ان میں ذہنی تناؤ اور بے چینی کم ہوئی اور ان کا مزاج بہتر ہوا۔ لیکن ٹیپ میں ٹریفک کی آوازیں شامل کرنے کے بعد ان قدرتی آوازوں کے فوائد محدود ہوگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے