اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

26نومبر کے تمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے: عطا تارڑ

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے تمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی ناکامی چھپانےکے لیے جھوٹی کہانیاں بنائی گئیں، اسلام آباد میں ناکامی پرجھوٹ بولا جارہا ہے، ریاست کبھی گھٹنےنہیں ٹیکتی، ریاست کا کام ہی عمل داری نافذ کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ رپورٹس تھیں فائنل کال کی آڑ میں قتل وغارت کی جائے گی، تحریک انصاف کے احتجاج میں37 افغان شہری تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر ہونے والا احتجاج غیرقانونی تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں احتجاج ہوتے ہیں کہیں اے کے47دیکھی ہے؟ یہ جدید اسلحہ اورغلیلیں بھی لیکرآئے، ان کا مقصد لاشیں گرانا اورامن وامان خراب کرنا تھا، خیبرپختونخوا کی عوام باہرنہیں نکلے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام انتشارکی سیاست نہیں چاہتے، شرمندگی مٹانےکےلیےلاشوں کےحوالےسےجھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، کوئی ایک ویڈیو دکھ ادیں جس میں سیدھی فائرنگ ہوئی ہو۔

ان کا دوران گفتگو دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مرادسعید سی ایم ہاؤس خیبرپختونخوا میں چھپا ہوا ہے، مراد سعید احتجاج میں شریک تھا، ان کے ساتھ تربیت یافتہ جتھےتھے، گرفتاری کےلیےسی ایم ہاؤس چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا۔

دوسری جانب سیکرٹری داخلہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےصبروتحمل کا مظاہرہ کیا، تین رینجرز،ایک پولیس اہلکارشہید ہوا، مظاہرین نےبلااشتعال گولیاں چلائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے