اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہو گا، مریم نواز

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے،بچاؤ کے لئے سب کو کاوش کرنا ہو گی۔

 وزیرِ اعلیٰ مریم نواز  نے ایڈز سے بچاو کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج اور رہنمائی سے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا عزم ہے، ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں، ایڈز کی روک تھام اور جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لئے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں، پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے