30 Nov 2024
(لاہور نیوز) سردی آتے ہی شہر میں جگہ جگہ ڈرائی فروٹس کے سٹالز سج گئے۔
سردی سے بچنے کیلئے شہری کسی زمانے میں ڈرائی فروٹس کھایا کرتے تھے لیکن اب شہری انہیں دُور سے دیکھ کر ہی گھر لوٹ جاتے ہیں، ڈرائی فروٹس کے سٹالز پر رونق نہ ہونے کے برابر ہے، مہنگائی کے طوفان نے خشک میوہ جات کو شہریوں کی پہنچ سے دُور کر دیا ہے۔
چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو، بادام 3 ہزار روپے، کاجو 4 سے 5 ہزار روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے دل تو کرتا ہے مگر قیمتیں پہنچ سے دُور ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے اس سال ڈرائی فروٹس کی قیمتوں میں10سے 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
سردیوں میں خشک میوہ جات کا ذائقہ ہر کسی کے دل کو بھاتا ہے، لیکن مہنگائی کے باعث یہ اب صرف چند لوگوں کی پہنچ تک محدود ہو چکے ہیں۔