(لاہور نیوز) نومبر میں ایف بی آر کو 140 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں ماہ نومبر کیلئے 1 ہزار 3 ارب روپے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا، جولائی سے نومبر ریونیو شارٹ فال 333 ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے، ایف بی آر کی رواں ماہ کیلئے 850 یا 860 ارب روپے تک ریونیو کلیکشن ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف شرائط پر دسمبر کیلئے مزید سخت ریونیو ہدف مختص کیا جائے گا۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر کو جولائی سے اکتوبر 190 ارب روپے کا بھی ریونیو شارٹ فال ہے، جولائی سے ستمبر 92 ارب اور اکتوبر کے دوران 100 ارب روپے تک کا شارٹ فال رہا، دسمبر تک ریونیو شارٹ فال پورا نہ ہوا تو 2025 کے شروع میں ہی منی بجٹ لایا جائے گا۔
مزید برآں ایف بی آر کو جولائی سے نومبر تک 46 سو 35 ارب روپے اکٹھے کرنا تھے، ایف بی آر جولائی سے نومبر 43 سو ارب روپے تک اکٹھے کر سکے گا۔