اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

شرانگیزی کی سازش ناکام، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی: محسن نقوی

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہو گئی، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک سے خیبر پلازہ تک دورہ کیا اور ڈی چوک میں ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقات کی، محسن نقوی نے جوانوں کی جوانمردی کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے ڈی چوک اور اسلام آباد کے علاقے کلیئر کرانے پر رینجرز، اسلام آباد، پنجاب و سندھ پولیس، ایف سی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر داخلہ نے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر داخلہ نے سڑکوں کی فوری صفائی کا حکم دیا اور سی ڈی اے کو صفائی کے لئے ہدایات دیں، محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملوں سے عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا اور سٹرکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جراتمندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے