اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کے حملے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

26 Nov 2024
26 Nov 2024

(لاہور نیوز) رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی تیز رفتار گاڑی نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں کو کچل ڈالا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق افسوسناک واقعہ 26 نومبر 2024 کی رات 2 بجکر 44 منٹ پر پیش ہوا، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ؛ " شرپسندوں کی تیز رفتار گاڑی درخت کے عقب سے آتے ہوئے رینجرز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی"، اس افسوسناک واقعہ میں رینجرز کے تین اہلکار شہید ہو گئے اور تین شدید زخمی ہُوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رینجرز جوان ناکہ پر تعینات ہو رہے تھے، یہ واقعہ بھی شر پسندوں کی منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا جسکو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر واقعہ کو حقائق کے برعکس بتا کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہرین کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریع شر پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقعہ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے