اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کی شدت میں کمی، پابندیوں میں مزید نرمی

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت میں کمی کے بعد پابندیوں میں مزید نرمی کر دی۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کر سکیں گے، سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔

فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد پر ہو گا۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہو سکے گی جبکہ جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

چاروں اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، ریسٹورنٹس کا ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہو گا، ہوڈ سسٹم نصب کئے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہو گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے