اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن، سیکڑوں بیمار مرغیاں تلف

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(لاہور نیوز) صحت دشمن عناصر کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ اور مضافات میں آپریشن کر کے سیکڑوں بیمار مرغیاں تلف کر دیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور شرجیل شاہد نے ٹولنٹن مارکیٹ اور مضافات میں آپریشن کیا۔

 آپریشن کے دوران 22 کلو گرام بیمار مرغیاں تلف کر دی گئیں، 50 میٹ شاپس اور سپلائر گاڑیوں میں ایک لاکھ 60 ہزار کلو گرام مرغیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ بیمار اور مردہ مرغیوں کا معائنہ کیا، بیمار مرغیوں کو موقع پر تلف کر کے مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، پنجاب سے جعلسازوں کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے