اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خرم دستگیر خان نے پی ٹی آئی کے مارچ کو تحریک انتشار قرار دیدیا

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر خان نے پی ٹی آئی کے مارچ کو تحریک انتشار قرار دیدیا۔

مسلم لیگ کے سینئر رہنما خرم دستگیر خان نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کو تحریک انتشار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اور ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خرم دستگیر  نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس طرح کے تشدد پر مبنی اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش ہو سکتا ہے۔

انہوں نے ماضی میں پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ پر حملے، اسلام آباد میں درختوں کو جلانے اور 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک انتشار کے کردار پر سوالات بھی اٹھائے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ پرامن احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا بنیادی جمہوری حق ہے لیکن پی ٹی آئی پرامن احتجاج کی آڑ میں ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سینئر رہنما ن لیگ نے خبردار کیا کہ حکومت انتشار پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے گی اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور ریاست کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی آئے روز احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن حکومت عوام کی حمایت سے ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت میں ناکام بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے