اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ دے دیا

24 Nov 2024
24 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ویڈیو بیان پر مقدمات میں بشریٰ بی بی ضرور گرفتار ہوں گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے، علی امین گنڈا پوراحتجاج کر رہے ہیں، انہیں اسلام آباد فتح کرنے کے بجائے صوبے میں ہونا چاہیے، گن پوائنٹ کے مذاکرات پریقین نہیں رکھتا، ایسے لوگوں سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدترین خون ریزی ہو رہی ہے، امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے، اگر مسلح جتھے اسلام آباد لا سکتے ہیں تو پارا چنار بھی جائیں، علی امین گنڈا پورکے قافلے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جیسےلوگوں کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے زیادہ صوبے کا امن اہم ہے، راستوں کی بندش سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا اسلام آباد کے راستے بند نہیں کھلےہیں، پنجاب کے کسی شہر سے ان کےلوگ نہیں نکلے، لاہور کی ان کی لیڈرشپ ڈیڑھ سال سے غائب ہے جبکہ بشریٰ کے ویڈیو بیان پر مقدمے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ضرور ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے