24 Nov 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، عوام نے مسترد کر دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں، پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں۔ ’الجہاد‘ فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلد علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی خبر آئے گی، فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے پر تھا، اب فساد پھیلانے پر، آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار ہوگیا۔ آدھا بھاگ گیا۔