(لاہور نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے، بہت سارے لوگ خود گرفتاریوں کے لیے خود رابطے کر رہے ہیں، احتجاج کے دوران اسلام آباد کے کافی راستےکھلے، کچھ بند ہیں، ان کی ایک ہی ڈیمانڈ ہے کہ این آراو دو۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے اگراحتجاج کرنا ہے تو اپنے صوبے میں کریں، اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ملک میں مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ان کے احتجاج کا مقصد ان کے لیڈر کو چھوڑ دوْ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے عدالتوں سے رجوع کریں، یہ سن لیں احتجاج کے دوران انتشار پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، لشکر کشی کرنے والے کرم میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کریں، ان کی کوشش ہے اکانومی کو ڈی ریل کریں، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔