اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی: دانیال چودھری

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہورنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چودھری نے کہا ہے کہ دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے یہ احتجاج اور دھرنا دینا شروع کر دیتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملنے والے تحائف بیچے، ایس سی او کو ناکام کرنے کے لیے بھی انہوں نے کوئی کسرنہیں چھوڑی، بشریٰ بی بی کا حالیہ بیان قابل مذمت ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہوں، ان کو معلوم ہے ہمارے سعودی عرب سے تجارتی تعلقات آگے جا رہے ہیں، یہ ان تجارتی تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں، پاکستان جب ترقی کرنے لگتا ہے یہ کچھ ایسا کرتے کہ سبوتاژ کریں۔دانیال چودھری نے مزید کہا ہے کہ یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وزیر اعظم نے بجلی کے صارفین کے لیے ریلیف پیکج دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے