اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بشریٰ بی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: شیخ وقاص اکرم

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کا نام نہیں لیا، سعودی عرب نہایت ہی اہم بردارملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی محمد بن سلمان کےساتھ دوستی ہیں، پاکستان کے بھی سعودی عرب کےساتھ بڑے گہرے تعلقات ہیں، بشریٰ بی بی کےبیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا، یہ لوگ24نومبرسےتوجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب ڈائیلاگ کا وقت نہیں ہے، ہماری احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، عمران خان نے جس جگہ کا کہا ہے وہاں پہنچیں گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سےعمران خان کو پشاورجیل منتقل کرنے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی، ہمارے پاس احتجاج کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، 24نومبرکو سرپرائز ملےگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے