اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 336.00 زندہ مرغی
  • 487.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(لاہورنیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اور 22 نومبر کے درمیان سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران ضلع آواران میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی اور ضلع کیچ میں بھی ایک، ایک دہشتگرد مارا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن اور ترقی کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو بہادری سے جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و امان خراب کرنے، ترقی کا سفر متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں نے آواران، ڈیرہ بگٹی اور کیچ کے اضلاع میں 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، آواران میں 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں قیام امن کیلئے پر عزم ہیں، 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، بلوچستان میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے