اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 336.00 زندہ مرغی
  • 487.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ بے قابو، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں سرفہرست

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(سامیا سعید) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 499 پر جا پہنچی، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 698 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 565 ریکارڈ کیا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہونے کے باعث آج سے 24 نومبر تک شہر لاہور میں سموگ کی شرح میں اضافہ ہو گا، لاہور میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری متوقع ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے تاہم ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھولنے کے بعد گرین لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کر دی گئی ہے۔

حکومت نے  آج سے پنجاب بھر کی تمام تفریح گاہیں کھول دیں، پارکس، چڑیا گھر، پلے گراؤنڈز، آؤٹ ڈور سپورٹس کی بھی اجازت دے دی گئی، تمام تفریحی مقامات کو رات 8 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہو گی، ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی۔

علاوہ ازیں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹس رات 8 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے