اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ میں کمی پر پابندیوں میں مزید نرمی: پنجاب بھر کے تفریحی مقامات کھول دیئے گئے

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) سموگ میں کمی کے باعث پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تفریحی مقامات کو کھول دیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پارکس، چڑیا گھر، پلے گراؤنڈ، آؤٹ ڈور سپورٹس کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تفریحی مقامات کو 8 بجے تک کھلا رہنے اور ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی اجازت دے دی گئی، تفریحی مقامات کو 22 نومبر سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی، فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیز، تنور، ڈیپارٹمنٹل و گروسری سٹورز سمیت بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ بیکریوں کو 8 بجے کے بعد بھی کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے