اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضلع کرم میں دہشتگردی، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شدید مذمت

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات نے کرم میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، شہریوں پر حملے کے ذمےداران کو کیفر کردار پہنچایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرم میں معصوم شہریوں بشمول خواتین، بچوں کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں خواتین، بچوں سمیت جاں بحق افراد کی بلندی درجات، اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق نہیں، شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن کے دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت کے مترادف ہے، ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کوتباہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بھی ضلع کرم میں معصوم شہریوں بشمول خواتین، بچوں کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر اظہار تشویش کیا، دونوں رہنماؤں  نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے بھی ضلع کرم میں مسافروں گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کی، علی امین  نے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے و ایم پی اے،چیف سیکرٹری کو کرم کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ ضلع لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ گولیوں کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے