اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھمکیاں دیں اور بات چیت بھی کریں ایسا ممکن نہیں، محسن نقوی

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر مذاکرات حق میں ہوں، دھمکیوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، یہ دھمکیاں دیں اور بات چیت بھی کریں ایسا ممکن نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بیلا روس کا وفد آرہا ہے، بیلا روس کے وفد کو سکیورٹی دینی ہے، ہم کسی قسم کے جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، خاص دنوں میں ہی کیوں احتجاج کیا جاتا ہے؟ چیف جسٹس کا جو بھی آرڈر ہو گا اس پر عملدرآمد کرائیں گے، ہم  نے اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈیڈ لائن تب ہو گی جب ہم کوئی مذاکرات کریں گے، اگر یہ 24 نومبر کی دھمکی دیں گے تو کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو رہائی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں عدالت کے پاس ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اپنے صوبے میں جس طرح مرضی احتجاج کریں، اسلام آباد نہیں، بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈا پور  نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے، ان کی خواہش ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں تو بات کریں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے