اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسد قیصر نے 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی بتا دی

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی بتا دی۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم  نے حکمت عملی بنائی ہوئی ہے، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکنان مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے، پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی کس طرح اور کس حد تک مذاکرات کرنے چاہئیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دی ہے، اب دیکھنا ہے حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہئے، اس وقت لاء اینڈ آرڈر چیلنجز کا سامنا ہے، بشریٰ بی بی سے میری ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی 8 مہینے جیل میں رہیں ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ اور غیرسیاسی خاتون ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے