اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

24 نومبر احتجاج کیلئے پی ٹی آئی نے خصوصی سکواڈ تیار کر لیا

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے لئے خصوصی سکواڈ تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ میں یوتھ ونگ کے نوجوان شامل ہوں گے، صوبائی وزیر مینا خان اور معاون خصوصی سہیل آفریدی سکواڈ کو لیڈ کریں گے، سکواڈ میں ہر ضلع سے 250 نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر سکواڈ 9 ہزار سے زیادہ نوجوانوں پر مشتمل ہو گا، سکواڈ ممکنہ شیلنگ کا براہ راست مقابلہ کرے گا ، شیلنگ سے بچاؤ کا سازوسامان سکواڈ کو فراہم کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کو جہاد سمجھتے ہیں، اس جہاد میں خیبرپختونخوا کے نوجوان بھرپور حصہ لیں گے، اس جہاد میں شہادت ہو گی یا غازی بن کر واپس آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ظلم کے خلاف پرامن مزاحمت کرنا جہاد ہے، اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر احتجاج میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو ہر حال میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جو بھی احتجاج میں شامل نہیں ہو گا وہ پارٹی سے باہر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے