اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا بالکل کوئی امکان نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ  نے کہا کہ دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور نہیں ہوئی، اس لیے رہائی ممکن نہیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان  نے 9 مئی کو واضح ہدایات دیں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس آگے بڑھے گا تو ضمانت منسوخ بھی ہو سکتی ہے، خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خان کیس ٹو میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں ہم ان سے نمٹ لیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے