20 Nov 2024
(لاہور نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہو گی یا نہیں؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ہونے کے باوجود رہائی ممکن نہیں، آئی جی پنجاب نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی تھیں،
سرکاری وکیل فرخ لودھی نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل 53 مقدمات درج کر رکھے ہیں، لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر 21 مقدمات درج ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں 19 مقدمات، گوجرانوالا میں ایک، شیخوپورہ سات جبکہ فیصل آباد میں 5 مقدمات درج ہیں۔