اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وی پی این بارے بیان میں ٹائپنگ کی غلطی سے غلط فہمی ہوئی، راغب نعیمی

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ ہمارے وی پی این بارے بیان میں ٹائپنگ کی غلطی سے غلط فہمی ہوئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مولانا طاہر اشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، سوشل میڈیا کو اسلامی تعلیمات کے فروغ، ملکی سلامتی کیلئے استعمال ہونا چاہیے، اسے توہین مذہب، فرقہ واریت، انتہا پسندانہ اقدامات و دیگر کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وی پی این یا کوئی اور ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر شرعی نہیں البتہ ان کے استعمال کو درست انداز میں ہونا چاہیے، رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہی شرعی طور پر درست ہو گا۔

علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے، جدید ذرائع سے انکار ممکن نہیں مگر ان کا مثبت استعمال لازم ہے، جدید ذرائع پر پابندی مسائل کا حل نہیں، البتہ مناسب متبادل ہونا چاہیے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کونسل نے اس حوالے سے ماہرین سے مزید مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ہمارے وی پی این کے جاری کردہ بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جائز مقاصد کے حصول کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کو آسان بنائے اور آزادی اظہار رائے تسلیم شدہ اصول ہے اس کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے