16 Nov 2024
(ویب ڈیسک) سموگ تدارک کیلئےسی بی ڈی نےتعمیراتی سرگرمیاں مؤخر کر دیں، تعمیراتی سرگرمیاں ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کے احکامات پر مؤخر کی گئیں۔
سی ای اوسی بی ڈی عمران امین کے مطابق سموگ کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت کا ہرممکن ساتھ دے رہےہیں،سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے پانی کا چھڑکاؤ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔
عمران امین کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب کےمنصوبے تکمیل کے قریب ہیں، سب سے زیادہ اہمیت کاحامل والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ ہے، والٹن روڈ پراسفالٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میجراسحاق شہید فلائی اوورکو بھی جلدعوام کیلئے فعال کر دیا جائے گا۔