15 Nov 2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے شادی کیلئے شوہر میں پائی جانے والی خصوصیات سے متعلق اظہار خیال کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ مہوش حیات سے سوال پوچھا گیا کہ 6 ماہ پہلے جب آپ سے سوال کیا تو آپ نےشادی کیلئے منع کیا تاہم اب آپ شادی کیلئے کیسے راضی ہوگئیں؟جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اب وہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں کیونکہ انکی والدہ بھی کہتی ہیں کہ شادی کرنی تو ہے اس لئے اب سوچ رہی ہوں کہ کرلوں۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ کا شوہر کیسا ہوگا؟ جس پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سب سے الگ ہوگا سب سے جدا ہوگا۔مہوش نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شوہر میں بہت سی باتیں دیکھوں گی وہ خود مختار ہے یا نہیں؟ اس کارویہ کیسا ہے؟ گھر والوں کے ساتھ رویہ کیسا ہے؟ اور وہ غصے میں کیسا ہے؟