اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) آئینی بینچ نے آئندہ ہفتے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زیر زمین پانی واجبات کی ادائیگیوں کا کیس 21 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا، 7 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواست 20 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی 2017 کی مردم شماری اور حلقہ بندی پر الیکشن کروانے کی درخواست پر سماعت 20 نومبر کو ہو گی، ایم کیو ایم کی چھٹی مردم شماری کروانے کی درخواست پر سماعت بھی 20 نومبر کو ہو گی۔

آئینی بینچ تھر پارکر کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق دینے کی درخواست پر 20 نومبر کو سماعت کرے گا، آئی جی اسلام آباد کے سیاسی تبادلوں کیخلاف درخواست بھی 20 نومبر کو ہی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات کی فراہمی کیخلاف درخواست 20 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے جبکہ سندھ اتھارٹی میں مبینہ کرپشن کیخلاف درخواست پر سماعت بھی 20 نومبر کو ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے