تفریح
رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے،حنا الطاف کا نوجوانوں کو مشورہ
14 Nov 2024
14 Nov 2024
(ویب ڈیسک)اداکارہ حنا الطاف نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں حنا الطاف کا کہنا تھاکہ شادی کے لیے کوئی ’صحیح عمر‘ نہیں ہوتی اور ہر شخص کو اپنے وقت کے مطابق فیصلہ لینا چاہیے نہ کہ کسی کہ دباؤ میں آکر۔ان کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جب آپ کو اپنا ہمسفر مل جائے تب ضرور شادی کرنی چاہیے کیونکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔