اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کم لاگت بجلی کے توسیعی منصوبے پر کام کررہے ہیں: اویس لغاری

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہورنیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کم لاگت بجلی کے توسیعی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اقتصادی دباؤ کے پیش نظر توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو چیلنجز درپیش ہیں، سماجی تحفظ کے نظام میں شفافیت اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں جمہوریت کی بنیاد ہیں  مگر پاکستان میں انہیں آئینی تحفظ حاصل نہیں، معیشت کو درپیش مسائل میں بڑھتی آبادی، صحت کا بحران، پانی کے مسائل اور تعلیمی نظام کا فقدان شامل ہے ۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ہمیں پانی کے ذخیرے اور استعمال کے نظام میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان کا توانائی کا شعبہ منصوبہ بندی کے فقدان کا شکار رہا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کے توسیعی منصوبے میں کم لاگت والی بجلی شامل کی جائے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ قابل استطاعت لوگ سولر پر منتقل ہو رہے ہیں جس کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کے ذریعے ایک نیا ادارہ آئی ایس ایم او بنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے