اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نجی کالج سے متعلق جعلی ماں بن کر پراپیگنڈا کرنیوالی خاتون کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور کے نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی افواہوں کا معاملہ، عدالت نے جعلی ماں بن کر پراپیگنڈا کرنیوالی خاتون کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ملزمہ سارہ خان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمہ نے سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، عدالت نے ملزمہ سارہ خان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی، تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا ایک موبائل فون ملتان سے برآمد کیا ہے، دوسرا موبائل ابھی برآمد نہیں ہوا، ملزمہ کی ویڈیوز کی جانچ کیلئے آواز میچنگ ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیا گیا ہے، موبائل کی برآمدگی کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوران جسمانی ریمانڈ ملزمہ صرف دن کی روشنی میں پولیس حراست میں رہے گی، اندھیرا ہونے سے پہلے روزانہ جیل منتقل کیا جائے، پولیس کے مطابق ملزمہ نے ویڈیو بنا کر مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی والدہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا اور سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر جھوٹی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی۔

ملزمہ سارہ خان کیخلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، پولیس کے مطابق ملزمہ نے افواہ پھیلا کر انتشار پھیلایا اور طلبہ میں اشتعال انگیزی اور خوف و ہراس پیدا کیا، ملزمہ کی وجہ سے نجی کالج میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے